TrueHadith

Sahih Muslim, Hadith 5196 · Statement on Tribulations

Sahih MuslimHadith 5196

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ مَاتَ کِسْرَی فَلَا کِسْرَی بَعْدَهُ وَإِذَا هَلَکَ قَيْصَرُ فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُنْفَقَنَّ کُنُوزُهُمَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ

عمرو ناقد ابن ابی عمر ابن ابی عمر سفیان، زہری، سعید بن مسیب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسری مر گیا اور اس کسری کے بعد کوئی کسری نہ ہوگا اور جب قیصر ہلاک ہو جائے گا اور اس کے بعد کوئی قیصر نہ ہوگا اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے تم ضرور بالضرور ان دونوں کے خزانوں کو اللہ کے راستہ میں خرچ کرو گے۔

Abu Huraira reported that Allh's Messenger (may peace be upon him) said: (Khusrau king of Persia) would die and Qaisar (Ceasar King of Rome) would die; there would be no Qaisar after him, but, by one in Whose Hand is my life, you would spend their treasures in the cause of Allah.

Permalink

See the full chapter: قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ آدمی دوسرے آدمی کی قبر کے پاس سے گزر کر مصبیتوں کی وجہ سے تمنا کرے گا کہ وہ اس جگہ ہوتا ۔