Sunan Abu Dawood — Hadith 100
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ الطُّوسِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا فِطْرٌ عَنْ أَبِي فَرْوَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ تَوَضَّأَ فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَاحِدَةً ثُمَّ قَالَ هَکَذَا تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
زیاد بن ایوب، عبیداللہ بن موسی، فطر، ابوفروہ، حضرت ابوعبدالرحمن بن ابی لیلی سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا انہوں نے تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا اور تین مرتبہ کہنیوں تک ہاتھ دھوئے اور ایک مرتبہ سر کا مسح کیا پھر فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی طرح وضو کیا تھا۔
-