Sunan Abu Dawood — Hadith 1023
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ عَنْ أَبِي مَوْدُودٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي يَحْيَی عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَا جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَائِ قَطُّ فِي السَّفَرِ إِلَّا مَرَّةً قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا يُرْوَی عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا عَلَی ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ لَمْ يَرَ ابْنَ عُمَرَ جَمَعَ بَيْنَهُمَا قَطُّ إِلَّا تِلْکَ اللَّيْلَةَ يَعْنِي لَيْلَةَ اسْتُصْرِخَ عَلَی صَفِيَّةَ وَرُوِيَ مِنْ حَدِيثِ مَکْحُولٍ عَنْ نَافِعٍ أَنَّهُ رَأَی ابْنَ عُمَرَ فَعَلَ ذَلِکَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ
قتیبہ، عبداللہ بن نافع، ابومودود، سلیمان ابویحیی، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سفر میں کبھی مغرب و عشاء کو ایک مرتبہ کے علاوہ جمع نہیں کیا ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ حدیث بروایت ایوب بواسطہ نافع حضرت ابن عمر سے موقوفاً مروی ہے انہوں نے سفر میں جمع بین الصلوٰتین نہیں کیا مگر صرف ایک مرتبہ، اس رات میں جب حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کی خبر آئی تھی، اور نافع سے مکحول کی روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ایک یا دو مرتبہ جمع کرتے دیکھا ہے
-