TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1111 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 1111

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَعْقِدُ الشَّيْطَانُ عَلَی قَافِيَةِ رَأْسِ أَحَدِکُمْ إِذَا هُوَ نَامَ ثَلَاثَ عُقَدٍ يَضْرِبُ مَکَانَ کُلِّ عُقْدَةٍ عَلَيْکَ لَيْلٌ طَوِيلٌ فَارْقُدْ فَإِنْ اسْتَيْقَظَ فَذَکَرَ اللَّهَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ تَوَضَّأَ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَإِنْ صَلَّی انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ فَأَصْبَحَ نَشِيطًا طَيِّبَ النَّفْسِ وَإِلَّا أَصْبَحَ خَبِيثَ النَّفْسِ کَسْلَانَ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، ابی زناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی سوتا ہے تو شیطان اسکی گدی پر تین گرہیں لگا دیتا ہے اور ہر گرہ پر بات جما دیتا ہے کہ ابھی رات باقی ہے سوتا رہ۔ پس اگر وہ جاگ جاتا ہے اور اللہ کا نام لیتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے پھر اگر وضو کرتا ہے تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے پھر جب وہ نماز میں مشغول ہو جاتا ہے تو تیسری گرہ کھل جاتی ہے پس جب صبح ہوتی ہے تو وہ پاک نفس اور چاک و چوبند ہوتا ہے ورنہ خبیث النفس اور کاہل پڑا رہتا ہے

-

Permalink

See the full chapter: تہجد کا بیان