Sunan Abu Dawood — Hadith 1230
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَنَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْعَتَمَةِ شَهْرًا يَقُولُ فِي قُنُوتِهِ اللَّهُمَّ نَجِّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ اللَّهُمَّ نَجِّ سَلَمَةَ بْنَ هِشَامٍ اللَّهُمَّ نَجِّ الْمُسْتَضْعَفِينَ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ اللَّهُمَّ اشْدُدْ وَطْأَتَکَ عَلَی مُضَرَ اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا عَلَيْهِمْ سِنِينَ کَسِنِي يُوسُفَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَلَمْ يَدْعُ لَهُمْ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ وَمَا تُرَاهُمْ قَدْ قَدِمُوا
عبدالرحمن بن ابراہیم، ولید اوزاعی، یحیی بن کثیر، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ تک عشاء کی نماز میں قنوت پڑھی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قنوت میں یہ پڑھتے تھے اللَّهُمَّ نَجِّ الْوَلِيدَ بْنَ الْوَلِيدِ ترجمہ اے اللہ ولید بن ولید کو نجات دے دے، یا اللہ سلمہ بن ہشام کو نجات دے دے یہ لوگ کفار کی قید میں تھے یا اللہ کمزور مسلمانوں کونجات دے دے یا اللہ مضر پر اپنا سخت عذاب نازل فرما اللہ ان پر قحط ڈال دے جیسا کہ تو نے حضرت یوسف علیہ السلام کے زمانہ میں ڈالا تھا ابوہریرہ کہتے ہیں کہ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی لیکن ان لوگوں کے دعا نہیں کی اس بارے میں میں نے آپ سے استفسار کیا تو فرمایا کیا تو نہیں دیکھتا کہ ولید اور سلمہ کفار کی قید سے آگئے ہیں۔
-