TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1246 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith 1246

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّی أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُصَلِّي فَدَعَاهُ قَالَ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ أَتَيْتُهُ قَالَ فَقَالَ مَا مَنَعَکَ أَنْ تُجِيبَنِي قَالَ کُنْتُ أُصَلِّي قَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاکُمْ لِمَا يُحْيِيکُمْ لَأُعَلِّمَنَّکَ أَعْظَمَ سُورَةٍ مِنْ الْقُرْآنِ أَوْ فِي الْقُرْآنِ شَکَّ خَالِدٌ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَوْلُکَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي الَّتِي أُوتِيتُ وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ

عبیداللہ بن معاذ، خالد، شعبہ، حبیب بن عبدالرحمن، حفص بن عاصم، حضرت ابوسعید بن معلی سے روایت کہ میں نماز پڑھ رہا تھا اسی حال میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے قریب سے گزرے آپ نے مجھے آواز دی میں نماز پڑھ کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تو دریافت فرمایا تو نے مجھے کیوں جواب نہیں دیا میں نے عرض کیا میں نماز پڑھ رہا تھا آپ نے فرمایا کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول کو جواب دو جب وہ تمہیں اس چیز کی طرف بلائے جس میں تمہاری زندگی ہے فرمایا مسجد سے نکلنے سے پہلے میں تجھ کو قرآن کی عظمت والی سورت سکھا دوں جب آپ مسجد سے باہر نکلنے لگے میں نے آپ کو آپ کا قول یاد دلایا آپ نے فرمایا سورت الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سبع مثانی قرآن عظیم ہے جو مجھیعطاء کی گئی

-

Permalink

See the full chapter: سورت فاتحہ کی فضلیت کا بیان