TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith #1310493 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1310493)

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ حَدَّثَنِي دَاوُدُ بْنُ سَوَّارٍ الْمُزَنِيُّ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ وَزَادَ وَإِذَا زَوَّجَ أَحَدُکُمْ خَادِمَهُ عَبْدَهُ أَوْ أَجِيرَهُ فَلَا يَنْظُرْ إِلَی مَا دُونَ السُّرَّةِ وَفَوْقَ الرُّکْبَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهِمَ وَکِيعٌ فِي اسْمِهِ وَرَوَی عَنْهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَمْزَةَ سَوَّارٌ الصَّيْرَفِيُّ

زہیر بن حرب، وکیع، داؤد، بن سوار، ابوحمزہ، عمرو بن شعیب، داؤد بن سوار مزنی اسی سند ومعنی کے ساتھ روایت کرتے ہیں اسمیں یہ اضافہ ہے کہ جب تم میں سے کوئی اپنی باندی کا نکاح کسی غلام یا اجیر سے کر دے تو پھر اسکی ناف کے نیچے اور گھٹنے سے اوپر تک کے حصہ پر نگاہ نہ ڈالے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ وکیع کو داؤد بن مسوار کے نام میں مغالطہ ہو گیا ہے (صحیح سوار بن داؤد ہے) اور ابوداؤد طیالسی نے یہ حدیث اس سے روایت کی ہے تو اس نے کہا ابوحمزہ سوار صیرفی۔

-

Permalink

See the full chapter: لڑ کے کو نماز پڑھنے کا کب حکم کیا جائے