TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith #1311010 · Discussion on Salah

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1311010)

حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي ابْنَ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ أَبَا بَکْرِ بْنَ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ بَلَغَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ وَلَمْ يَسْجُدْ السَّجْدَتَيْنِ اللَّتَيْنِ تُسْجَدَانِ إِذَا شَکَّ حَتَّی لَقَاهُ النَّاسُ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي بِهَذَا الْخَبَرِ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ وَعِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالْعَلَائِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ جَمِيعًا عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ بِهَذِهِ الْقِصَّةِ وَلَمْ يَذْکُرْ أَنَّهُ سَجَدَ السَّجْدَتَيْنِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ الزُّبَيْدِيُّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِيهِ وَلَمْ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْ السَّهْوِ

حجاج بن ابی یعقوب، ابن ابراہیم، صالح، ابن شہاب، ابوبکر بن سلیمان، ابن شہاب سے روایت ہے کہ ان کو ابوبکر بن سلیمان بن ابی حتمہ نے خبر دی کہ مجھ کو یہ حدیث اس طرح پہنچی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ سہو نہیں کیے یہاں تک کہ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کیا ابن شہاب کہتے ہیں کہ مجھے یہ حدیث بواسطہ سعید بن المسیب حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پہنچی ہے اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن، ابوبکر بن الحارث بن ہشام اور عبیداللہ بن عبداللہ نے مجھے اس کی خبر دی ہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اسے یحیی بن ابی کثیر اور عمران بن ابی انس نے بواسطہ ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے لیکن انھوں نے یہ ذکر نہیں کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو سجدے کیے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اسے زبیدی نے بطریق زہری بواسطہ ابوبکر بن سلیمان بن ابی حشمہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہوئے کہا کہ وَلَمْ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْ السَّهْو۔

-

Permalink

See the full chapter: سجدہ سہو کا بیان