TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith #1320050 · Statement on Hajj Rites

Sunan Abu DawoodHadith (internal ref #1320050)

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ التَّلْبِيَةَ مِثْلَ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ وَالنَّاسُ يَزِيدُونَ ذَا الْمَعَارِجِ وَنَحْوَهُ مِنْ الْکَلَامِ وَالنَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ فَلَا يَقُولُ لَهُمْ شَيْئًا

احمد بن حنبل، یحیی بن سعید، جعفر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احرام باندھا (حضرت جابر نے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تلبیہ اسی طرح ذکر کیا جس طرح عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے اور کہا کہ لوگ اپنی طرف سے چند الفاظ کا اضافہ بھی کر لیا کرتے تھے جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سنتے تھے اور کچھ نہیں کہتے تھے۔

-

Permalink

See the full chapter: تلبیہ کا بیان