TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1330 · Explanation of Seeking Forgiveness

Sunan Abu DawoodHadith 1330

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْغُدَانِيُّ أَخْبَرَنَا غَسَّانُ بْنُ عَوْفٍ أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ الْمَسْجِدَ فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ مِنْ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ أَبُو أُمَامَةَ فَقَالَ يَا أَبَا أُمَامَةَ مَا لِي أَرَاکَ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ فِي غَيْرِ وَقْتِ الصَّلَاةِ قَالَ هُمُومٌ لَزِمَتْنِي وَدُيُونٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَفَلَا أُعَلِّمُکَ کَلَامًا إِذَا أَنْتَ قُلْتَهُ أَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَمَّکَ وَقَضَی عَنْکَ دَيْنَکَ قَالَ قُلْتُ بَلَی يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ قُلْ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ قَالَ فَفَعَلْتُ ذَلِکَ فَأَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ هَمِّي وَقَضَی عَنِّي دَيْنِي

احمد بن عبید اللہ، غسان بن عوف، ابونضرہ، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک انصاری شخص کو دیکھا جسکا نام ابوامامہ تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا اے ابوامامہ کیا بات ہے کہ میں تم کو ایسے وقت میں مسجد میں دیکھ رہا ہوں جبکہ نماز کا وقت نہیں ہے؟ ابوامامہ نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے غم و آلام نے اور قرضوں نے گھیر رکھا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تجھ کو ایسے کلمات نہ سکھا دوں جنکو اگر تو کہے تو اللہ تعالیٰ تیری تمام فکریں دور فرمادے گا اور تیرا تمام قرض ادا ہو جائے گا کہا کیوں نہیں بتایئے۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا صبح اور شام کے وقت یہ دعا پڑھا کر ( اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ ) اے اللہ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں رنج و غم سے اور میں تجھ سے پناہ مانتا ہوں عاجزی اور سستی سے اور میں پناہ چاہتا ہوں کم ہمتی اور بخل سے اور میں پناہ چاہتا ہوں قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے قہر سے۔ ابوامامہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایت پر عمل کیا تو اللہ تعالیٰ نے میری تمام فکریں دور فرمادیں اور میرا تمام قرض ادا کروا دیا۔

-

Permalink

See the full chapter: اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں