Sunan Abu Dawood — Hadith 1338
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ الرَّازِيُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ أَخْبَرَهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ أَنَّهُ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَی فِي يَدَيَّ فَتَخَاتٍ مِنْ وَرِقٍ فَقَالَ مَا هَذَا يَا عَائِشَةُ فَقُلْتُ صَنَعْتُهُنَّ أَتَزَيَّنُ لَکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ أَتُؤَدِّينَ زَکَاتَهُنَّ قُلْتُ لَا أَوْ مَا شَائَ اللَّهُ قَالَ هُوَ حَسْبُکِ مِنْ النَّارِ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُمَرَ بْنِ يَعْلَی فَذَکَرَ الْحَدِيثَ نَحْوَ حَدِيثِ الْخَاتَمِ قِيلَ لِسُفْيَانَ کَيْفَ تُزَکِّيهِ قَالَ تَضُمُّهُ إِلَی غَيْرِهِ
محمد بن ادریس، عمرو بن ربیع بن طارق، یحیی بن ایوب، عیبد اللہ بن ابوجعفر، محمد بن عمرو بن عطاء، عبداللہ بن شداد بن ہاد حضرت عبداللہ بن شداد بن الہاد سے روایت ہے کہ ہم زوجہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے فرمایا ایک دن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس تشریف لائے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ہاتھوں میں چاندی کی بڑی بڑی انگھوٹھیاں دیکھیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا اے عائشہ یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا یا رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ میں نے اسلے بنوائی ہیں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر زیب و زینت اختیار کروں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کیا تم اسکی زکوة ادا کرتی ہو؟ میں نے کہا نہیں یا وہ کہا جو اللہ کو منظور ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تجھے جہنم میں لے جانے کے لیے کافی ہیں۔
-