TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1356 · Book on Zakat

Sunan Abu DawoodHadith 1356

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ وَأَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ کَانَ أَبِي مِنْ أَصْحَابِ الشَّجَرَةِ وَکَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَاهُ قَوْمٌ بِصَدَقَتِهِمْ قَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ فُلَانٍ قَالَ فَأَتَاهُ أَبِي بِصَدَقَتِهِ فَقَالَ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی آلِ أَبِي أَوْفَی

حفص بن عمر، ابوولید، شعبہ، عمرو بن شعبہ، عمرو بن مرہ، عبداللہ بن ابی اوفی حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ سے روایت ہے کہ میرے والد ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے رضوان نامی درخت کے نیچے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت کی تھی جب کوئی قوم اپنے اموال کی زکوة لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آتی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے حق میں دعا فرماتے میرے والد بھی اپنی زکوة لے کر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، اے اللہ رحمت نازل فرما ابواوفی کی اولاد پر۔

-

Permalink

See the full chapter: زکوة وصول کرنے والا زکوة دینے والے کے حق میں دعائے خیر کرے