Sunan Abu Dawood — Hadith 136
Narrated by Ubayy ibn Umarah
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مَعِينٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ قَطَنٍ عَنْ أُبَيِّ بْنِ عِمَارَةَ قَالَ يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَکَانَ قَدْ صَلَّی مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْقِبْلَتَيْنِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمْسَحُ عَلَی الْخُفَّيْنِ قَالَ نَعَمْ قَالَ يَوْمًا قَالَ يَوْمًا قَالَ وَيَوْمَيْنِ قَالَ وَيَوْمَيْنِ قَالَ وَثَلَاثَةً قَالَ نَعَمْ وَمَا شِئْتَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ الْمِصْرِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسِيٍّ عَنْ أُبَيِّ بْنِ عِمَارَةَ قَالَ فِيهِ حَتَّی بَلَغَ سَبْعًا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَمْ وَمَا بَدَا لَکَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَقَدْ اخْتُلِفَ فِي إِسْنَادِهِ وَلَيْسَ هُوَ بِالْقَوِيِّ وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ وَيَحْيَی بْنُ إِسْحَقَ السَّيْلَحِينِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَيَّوبَ وَقَدْ اخْتُلِفَ فِي إِسْنَادِهِ
یحیی بن معین، عمرو بن ربیع بن طارق، حضرت ابی بن عمارہ رضی اللہ عنہ سے جن کے بارے میں یحیی بن ایوب کا بیان ہے کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دونوں قبلوں کی طرف نماز پڑھی ہے روایت ہے کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا میں موزوں پر مسح کر سکتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں انہوں نے کہا کیا ایک دن تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں ایک دن تک انہوں نے پھر پوچھا کہ کیا دو دن تک؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں دو دن تک انہوں نے پھر عرض کیا کہ کیا تین دن تک؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں تین دن تک اور جب تک تو چاہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس حدیث کو ابن مریم مصری نے بطریق یحیی بن ایوب بسند عبدالرحمن بن رزین بواسطہ محمد بن یزید بن ابی زیاد، عن عبادہ بن نسبیٰ، حضرت ابی بن عمارہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ جس میں یہ ہے کہ انہوں نے سات دن کے لئے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہاں اور جب تک تو چاہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ اس حدیث کی اسناد میں اختلاف ہے اور یہ قوی نہیں ہے اس کو ابن ابی مریم اور یحیی بن اسحاق سیلحینی نے یحیی بن ایوب سے روایت کیا ہے لیکن اس کی اسناد میں بھی اختلاف ہے۔
Narrated Ubayy ibn Umarah: I asked: Messenger of Allah (peace_be_upon_him) may I wipe over the socks? He replied: Yes. He asked: For one day? He replied: For one day. He again asked: And for two days? He replied: For two days too. He again asked: And for three days? He replied: Yes, as long as you wish.