TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1399 · Book on Zakat

Sunan Abu DawoodHadith 1399

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ رَبِيعَةَ يَعْنِي ابْنَ يَزِيدَ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي الْحَبِيبُ الْأَمِينُ أَمَّا هُوَ إِلَيَّ فَحَبِيبٌ وَأَمَّا هُوَ عِنْدِي فَأَمِينٌ عَوْفُ بْنُ مَالِکٍ قَالَ کُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْعَةً أَوْ ثَمَانِيَةً أَوْ تِسْعَةً فَقَالَ أَلَا تُبَايِعُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکُنَّا حَدِيثَ عَهْدٍ بِبَيْعَةٍ قُلْنَا قَدْ بَايَعْنَاکَ حَتَّی قَالَهَا ثَلَاثًا فَبَسَطْنَا أَيْدِيَنَا فَبَايَعْنَاهُ فَقَالَ قَائِلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا قَدْ بَايَعْنَاکَ فَعَلَامَ نُبَايِعُکَ قَالَ أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِکُوا بِهِ شَيْئًا وَتُصَلُّوا الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ وَتَسْمَعُوا وَتُطِيعُوا وَأَسَرَّ کَلِمَةً خَفِيَّةً قَالَ وَلَا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا قَالَ فَلَقَدْ کَانَ بَعْضُ أُولَئِکَ النَّفَرِ يَسْقُطُ سَوْطُهُ فَمَا يَسْأَلُ أَحَدًا أَنْ يُنَاوِلَهُ إِيَّاهُ قَالَ أَبُو دَاوُد حَدِيثُ هِشَامٍ لَمْ يَرْوِهِ إِلَّا سَعِيدٌ

ہشام بن عمار، ولید، سعید بن عبدالعزیز، ربیعہ، ابن یزید، ابوادریس، ابومسلم، حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سات یا آٹھ یا نو آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا کہ کیا تم رسول خدا سے بیعت نہیں کرتے ہو؟ حالانکہ ہم نے کچھ عرصہ قبل ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی تھی ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کر چکے ہیں (پھر از سرنو بیعت کی کیا ضرورت ہے) ایسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا، ہم لوگوں نے اپنے ہاتھ (بیعت کے لیے) آگے بڑھا دیئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی۔ ایک شخص بولا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے ہی بیعت کر چکے ہیں اب ہم کس بات پر بیعت کریں؟ فرمایا اس بات پر کہ اللہ کی بندگی کرو گے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ گے اور پانچوں نمازیں پڑھو گے اور بات کو سنو گے اور اس پر عمل کرو گے اور ایک بات آہستہ سے فرمایا کہ لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرو گے۔ حضرت عوف بن مالک فرماتے ہیں کہ اس کے بعد لوگوں کا یہ حال ہو گیا تھا کہ اگر کسی کا کوڑا زمین پر گر جاتا تو کسی سے (اس کے اٹھانے میں) مدد طلب نہ کرتا بلکہ خود ہی اٹھاتا ابوداؤد کہتے ہیں کہ حدیث ہشام کو سعید کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔

-

Permalink

See the full chapter: سوال کر نے اور مانگنے کی مذمت کا بیان