TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1434 · Book on Zakat

Sunan Abu DawoodHadith 1434

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ الْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ بُرَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْخَازِنَ الْأَمِينَ الَّذِي يُعْطِي مَا أُمِرَ بِهِ کَامِلًا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ حَتَّی يَدْفَعَهُ إِلَی الَّذِي أُمِرَ لَهُ بِهِ أَحَدُ الْمُتَصَدِّقَيْنِ

عثمان بن ابی شیبہ، محمد بن علاء، ابواسامہ، برید بن عبداللہ بن ابی بردہ، حضرت ابوموسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا امانت دار خازن جو کہ حکم کے موافق خوشی خوشی پوری امانت اس شخص کے حوالہ کر دیتا ہے جس کے لیے حکم ہوا ہے تو اس کے لیے بھی اتنا ہی ثواب ہے جتنا کہ دینے والے کے لیے۔

-

Permalink

See the full chapter: خزانچی کے ثواب کا بیان