Sunan Abu Dawood — Hadith 1471
Narrated by Abdullah ibn Abbas
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَرَأَ هَذِهِ الْآيَةَ لَيْسَ عَلَيْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّکُمْ قَالَ کَانُوا لَا يَتَّجِرُونَ بِمِنًی فَأُمِرُوا بِالتِّجَارَةِ إِذَا أَفَاضُوا مِنْ عَرَفَاتٍ
یوسف بن موسی، جریر، یزید بن ابی زیاد، مجاہد، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے قرآن کی یہ آیت پڑھی (لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكُمْ ۔ الخ) 2۔ البقرۃ : 198) یعنی اس بات میں کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ عرب کے لوگ منی میں تجارت نہیں کرتے تھے (یعنی حج میں تجارت کو برا سمجھتے تھے) پس اجازت دی گئی انکو تجارت کی جب عرفات سے (منی کو لوٹ کو) آئیں (یعنی حج میں تجارت کی اجازت دی گئی)
Narrated Abdullah ibn Abbas: Ibn Abbas recited this verse: 'It is no sin for you that you seek the bounty of your Lord', and said: The people would not trade in Mina (during the hajj), so they were commanded to trade when they proceeded from Arafat.