TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1500 · Statement on Hajj Rites

Sunan Abu DawoodHadith 1500

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ وَمُسَدَّدٌ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ وَهَذَا حَدِيثُ مُسَدَّدٍ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ عَنْ مُوسَی بْنِ سَلَمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فُلَانًا الْأَسْلَمِيَّ وَبَعَثَ مَعَهُ بِثَمَانِ عَشْرَةَ بَدَنَةً فَقَالَ أَرَأَيْتَ إِنْ أُزْحِفَ عَلَيَّ مِنْهَا شَيْئٌ قَالَ تَنْحَرُهَا ثُمَّ تَصْبُغُ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا ثُمَّ اضْرِبْهَا عَلَی صَفْحَتِهَا وَلَا تَأْکُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِکَ أَوْ قَالَ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِکَ قَالَ أَبُو دَاوُد الَّذِي تَفَرَّدَ بِهِ مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ قَوْلُهُ وَلَا تَأْکُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلَا أَحَدٌ مِنْ رُفْقَتِکَ وَقَالَ فِي حَدِيثِ عَبْدِ الْوَارِثِ ثُمَّ اجْعَلْهُ عَلَی صَفْحَتِهَا مَکَانَ اضْرِبْهَا قَالَ أَبُو دَاوُد سَمِعْت أَبَا سَلَمَةَ يَقُولُ إِذَا أَقَمْتَ الْإِسْنَادَ وَالْمَعْنَی کَفَاکَ

سلیمان بن حرب، مسدد، حماد، مسدد، عبدالوارث، مسدد، ابوتیاح، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی اسلمی کو بھیجا اٹھارہ اونٹ ہدی کے دے کر۔ وہ بولا اگر ان میں سے کوئی چلنے سے عاجز ہو جائے تو کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اسکو ذبح کر دینا اور قلادہ کے جوتا کو اسکے خون میں رنگ کر گردن پر چھاپا مار دینا۔ (تا کہ نشانی ہو کہ یہ ہدی کا اونٹ ہے) لیکن نہ تو تو خود اسکا گوشت کھانا اور نہ ہی تیرے ساتھی اسکا گوشت کھائیں عبدالوارث کی روایت میں افر بہا کی بجائے اجعلہ علی صفتہا ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ میں نے ابوسلمہ سے سنا ہے وہ کہتے تھے کہ سند اور معنی کا درست کر لینا تمہارے لیے کافی ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: ہدی اپنے مقام پر پہنچنے سے پہلے ہلاک ہو جائے تو کیا کرے؟