TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1503 · Statement on Hajj Rites

Sunan Abu DawoodHadith 1503

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَزْدِيِّ قَالَ سَمِعْتُ غُرْفَةَ بْنَ الْحَارِثِ الْکِنْدِيِّ قَالَ شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَأُتِيَ بِالْبُدْنِ فَقَالَ ادْعُوا لِي أَبَا حَسَنٍ فَدُعِيَ لَهُ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقَالَ لَهُ خُذْ بِأَسْفَلِ الْحَرْبَةِ وَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَعْلَاهَا ثُمَّ طَعَنَا بِهَا فِي الْبُدْنِ فَلَمَّا فَرَغَ رَکِبَ بَغْلَتَهُ وَأَرْدَفَ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ

محمد بن حاتم، عبدالرحمن بن مہدی، عبداللہ بن مبارک، حرملہ بن عمران، عبداللہ بن حارث، حضرت عرفہ بن حارث کندی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حجة الوداع کے موقع پر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا (جب ذبح کرنے کے لیے) اونٹ لائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابوالحسن کو بلاؤ (یہ حضرت علی کی کنیت تھی) لہذا حضرت علی کو بلایا گیا (جب وہ آگئے تو) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تم بھالا کو نیچے سے پکڑ لو اور خود آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اوپر سے پکڑا اور پھر بھالا اونٹ کے حلق پر مارا (یعنی اس کو نحر کیا) جب آپ اس کام سے فارغ ہو گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خچر پر سوار ہوئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے بٹھایا۔

-

Permalink

See the full chapter: اونٹ کو نحر کر نے کا طریقہ