Sunan Abu Dawood — Hadith 1505
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا يُونُسُ أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ جُبَيْرٍ قَالَ کُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِمِنًی فَمَرَّ بِرَجُلٍ وَهُوَ يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ وَهِيَ بَارِکَةٌ فَقَالَ ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
احمد بن حنبل، ہشیم، یونس، زیاد بن جبیر سے روایت ہے کہ میں منی میں حضرت عبداللہ بن عمر کے ساتھ تھا۔ ابن عمر ایک شخص کے پاس سے گزرے جو اونٹ کو بیٹھا کرنحر کر رہا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا اس کو کھڑا کر کے اور باندھ کر نحر یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقہ تھا
-