Sunan Abu Dawood — Hadith 1522
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ عَطَائَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَهْلَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ خَالِصًا لَا يُخَالِطُهُ شَيْئٌ فَقَدِمْنَا مَکَّةَ لِأَرْبَعِ لَيَالٍ خَلَوْنَ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ فَطُفْنَا وَسَعَيْنَا ثُمَّ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُحِلَّ وَقَالَ لَوْلَا هَدْيِي لَحَلَلْتُ ثُمَّ قَامَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِکٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَأَيْتَ مُتْعَتَنَا هَذِهِ أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَلْ هِيَ لِلْأَبَدِ قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ سَمِعْتُ عَطَائَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ يُحَدِّثُ بِهَذَا فَلَمْ أَحْفَظْهُ حَتَّی لَقِيتُ ابْنَ جُرَيْجٍ فَأَثْبَتَهُ لِي
عباس بن ولید بن مرید، اوزاعی، عطاء بن رباح، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ صرف حج کا احرام باندھا اور اس کے ساتھ کسی چیز کو نہیں ملایا (یعنی حج کے ساتھ عمرہ کی نیت نہیں کی) جب ہم مکہ پہنچے تو ماہ ذی الحجہ کی چار راتیں گذر چکی تھیں پس ہم نے طواف کیا اور (صفاومروہ کے درمیان) سعی کی اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو احرام کھول دینے کا حکم فرمایا اور فرمایا اگر میرے ساتھ ہدی کا جانور نہ ہوتا تو میں بھی احرام کھول دیتا اس وقت سراقہ بن مالک نے کھڑے ہو کر سوال کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ رعایت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو اس سال کے لیے عنایت فرمائی ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہمیشہ کے لیے امام اوزاعی فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء بن ابی رباح سے اس روایت کو سنا تھا لیکن میرے حافظہ سے نکال گئی تھی بعد میں جب ابن جریح سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے یاد دلا دی۔
-