TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1561 · Statement on Hajj Rites

Sunan Abu DawoodHadith 1561

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ يَقُولُ لَمَّا صَالَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهْلَ الْحُدَيْبِيَةِ صَالَحَهُمْ عَلَی أَنْ لَا يَدْخُلُوهَا إِلَّا بِجُلْبَانِ السِّلَاحِ فَسَأَلْتُهُ مَا جُلْبَانُ السِّلَاحِ قَالَ الْقِرَابُ بِمَا فِيهِ

احمد بن حنبل، محمد بن جعفر، شعبہ، ابواسحاق ، حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ والوں سے حدیبیہ کے مقام پر صلح کی تو یہ شرط قرار پائی کہ مسلمان بیت اللہ میں اپنے ہتھیاروں کو غلاف میں رکھ کر لائیں گے (یعنی ہتھیار کھلے ہوئے نہیں ہوں گے بلکہ پیک ہوں گے۔ )

-

Permalink

See the full chapter: محرم ہتھیار رکھ سکتا ہے