TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 1737 · Statement on Hajj Rites

Sunan Abu DawoodHadith 1737

حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِنْسَانٍ الطَّائِفِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ الزُّبَيْرِ قَالَ لَمَّا أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ لِيَّةَ حَتَّی إِذَا کُنَّا عِنْدَ السِّدْرَةِ وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي طَرَفِ الْقَرْنِ الْأَسْوَدِ حَذْوَهَا فَاسْتَقْبَلَ نَخِبًا بِبَصَرِهِ و قَالَ مَرَّةً وَادِيَهُ وَوَقَفَ حَتَّی اتَّقَفَ النَّاسُ کُلُّهُمْ ثُمَّ قَالَ إِنَّ صَيْدَ وَجٍّ وَعِضَاهَهُ حَرَامٌ مُحَرَّمٌ لِلَّهِ وَذَلِکَ قَبْلَ نُزُولِهِ الطَّائِفَ وَحِصَارِهِ لِثَقِيفٍ

حامد بن یحیی، عبداللہ بن حارث، محمد بن عبداللہ بن انسان، حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم لیہ سے آئے (لیہ ایک مقام کا نام ہے) جب بیری کے درخت کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسکے مقابل قرآن اسود کے کنارے پر کھڑے ہوئے (قرن اسود ایک پہاڑی کا نام ہے) اور نخب (ایک جگہ نام) کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ٹھہر گئے اور سب لوگ بھی ٹھہر گئے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا وجّ (ایک مقام کا نام ہے) کا شکار اور اسکے درخت حرام ہیں جو اللہ کے لیے حرام کئے گئے ہیں یہ واقعہ طائف جانے سے پہلے کا ہے بلکہ ثقیف کے محاصرہ سے بھی پہلے کا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: خانہ کعبہ میں مدفون مال کا بیان