TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2201 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2201

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرَّ عَلَيْهِ بِحِمَارٍ قَدْ وُسِمَ فِي وَجْهِهِ فَقَالَ أَمَا بَلَغَکُمْ أَنِّي قَدْ لَعَنْتُ مَنْ وَسَمَ الْبَهِيمَةَ فِي وَجْهِهَا أَوْ ضَرَبَهَا فِي وَجْهِهَا فَنَهَی عَنْ ذَلِکَ

محمد بن کثیر، سفیان، ابوزبیر، حضرت جابر سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک گدھا گزرا جس کے چہرے پر داغ لگایا گیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کیا تم کو پتہ نہیں ہے کہ میں نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو جانوروں کے چہروں پر داغ لگائے اور ان کے چہرے پر مارے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی ممانعت فرما دی۔

-

Permalink

See the full chapter: چہرہ پرداغ لگانے اور مارنے کی ممانعت