TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2206 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2206

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا سَافَرْتُمْ فِي الْخِصْبِ فَأَعْطُوا الْإِبِلَ حَقَّهَا وَإِذَا سَافَرْتُمْ فِي الْجَدْبِ فَأَسْرِعُوا السَّيْرَ فَإِذَا أَرَدْتُمْ التَّعْرِيسَ فَتَنَکَّبُوا عَنْ الطَّرِيقِ

موسی بن اسماعیل، حماد، سہیل بن ابی صالح، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم ارزانی میں سفر کرو تو اپنے اونٹوں کو ان کا حق دو (یعنی ان کو خوب کھلا پلا) اور جب قحط سالی میں سفر کرو تو تیزی کے ساتھ سفر طے کرو۔ (تا کہ منزل مقصود پر جلد پہنچو) اور جب رات میں اترو تو راستوں سے بچو۔ (یعنی راستہ میں مت اترو)

-

Permalink

See the full chapter: جلدی چلنے کا بیان