TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2261 · Explanation of Jihad

Sunan Abu DawoodHadith 2261

حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ مَعْمَرٍ وَکَانَ کَاتِبًا لَهُ قَالَ کَتَبَ إِلَيْهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَی حِينَ خَرَجَ إِلَی الْحَرُورِيَّةِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ الَّتِي لَقِيَ فِيهَا الْعَدُوَّ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَا تَتَمَنَّوْا لِقَائَ الْعَدُوِّ وَسَلُوا اللَّهَ تَعَالَی الْعَافِيَةَ فَإِذَا لَقِيتُمُوهُمْ فَاصْبِرُوا وَاعْلَمُوا أَنَّ الْجَنَّةَ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ وَمُجْرِي السَّحَابِ وَهَازِمَ الْأَحْزَابِ اهْزِمْهُمْ وَانْصُرْنَا عَلَيْهِمْ

ابو صالح، محبوب بن موسی، ابواسحاق ، موسیٰ بن عقبہ، حضرت سالم بن ابی النظر مولی عمر بن عبیداللہ سے روایت ہے کہ جب وہ خارجیوں سے مقابلہ کے لئے نکلے تو عبداللہ بن ابی اوفی نے ان کو لکھا کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعض غزوات میں جب دشمن کے مقابل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے لوگو دشمن سے ملنے (مقابلہ) کی تمنا مت کرو بلکہ اللہ سے عافیت طلب کرو لیکن جب ان سے مقابلہ کرنا ہی پڑے تو (تکالیف پر) صبر کرو اور جان لو کہ جنت تلواروں کے سائے میں ہے، اے بادلوں کے چلانے والے اور گروہ (کافرین) کو شکست دینے والے ان کو شکست سے دوچار کر دے اور ان کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما۔

-

Permalink

See the full chapter: دشمن سے مقابلہ کی تمنا کرنا مکروہ ہے