TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 228 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 228

حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنْ الْمَسْجِدِ فَقُلْتُ إِنِّي حَائِضٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ حَيْضَتَکِ لَيْسَتْ فِي يَدِکِ

مسدد بن مسرہد، ابومعاویہ، اعمش، ثابت بن عبید قاسم، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ مسجد سے جا نماز اٹھا دو میں نے کہا کہ میں حائضہ ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حیض تمارے ہاتھ میں تو نہیں لگا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حجرے کا دروازہ مسجد میں کھلتا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاسے کہا کہ ہاتھ بڑھا کر مسجد سے جا نماز اٹھا دو اس حدیث سے حائضہ کے لیے مسجد کے اندر داخلہ کا جواز نہیں ملتا۔

-

Permalink

See the full chapter: حائضہ کا مسجد سے کوئی چیز اٹھانے کا بیان