Sunan Abu Dawood — Hadith 2336
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدَّيْلِيِّ عَنْ أَبِي الْغَيْثِ مَوْلَی ابْنِ مُطِيعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ خَيْبَرَ فَلَمْ نَغْنَمْ ذَهَبًا وَلَا وَرِقًا إِلَّا الثِّيَابَ وَالْمَتَاعَ وَالْأَمْوَالَ قَالَ فَوَجَّهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ وَادِي الْقُرَی وَقَدْ أُهْدِيَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدٌ أَسْوَدُ يُقَالُ لَهُ مِدْعَمٌ حَتَّی إِذَا کَانُوا بِوَادِي الْقُرَی فَبَيْنَا مِدْعَمٌ يَحُطُّ رَحْلَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ جَائَهُ سَهْمٌ فَقَتَلَهُ فَقَالَ النَّاسُ هَنِيئًا لَهُ الْجَنَّةُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَلَّا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ الشَّمْلَةَ الَّتِي أَخَذَهَا يَوْمَ خَيْبَرَ مِنْ الْمَغَانِمِ لَمْ تُصِبْهَا الْمَقَاسِمُ لَتَشْتَعِلُ عَلَيْهِ نَارًا فَلَمَّا سَمِعُوا ذَلِکَ جَائَ رَجُلٌ بِشِرَاکٍ أَوْ شِرَاکَيْنِ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شِرَاکٌ مِنْ نَارٍ أَوْ قَالَ شِرَاکَانِ مِنْ نَارٍ
قعنبی، مالک، ثور بن زید، ابی غیث، ابن مطیع، حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خیبر کے سال میں جہاد کے لیے نکلے لیکن ہم کو مال غنیمت میں سونا چاندی نہ ملا بلکہ کپڑے لتّے اور دوسرا مال ومتاع ہاتھ لگا پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وادی قری کی طرف چلے اور آپ کو ہدیہ میں ایک کالا غلام ملا تھا جسکا نام مدعم تھا۔ جب ہم وادی قری میں پہنچے تو مدعم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اونٹ کا پالان اتار رہا تھا اتنے میں اسکے ایک تیر آ لگا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ہم نے کہا مبارک ہو اس کو جنت ملی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہرگز نہیں! قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے اس نے خیبر کی لڑائی میں جو کمبل مال غنیمت کی تقسیم سے قبل لے لیا تھا آگ بن کر اس پر بھڑک رہا ہے۔ جب لوگوں نے یہ سنا تو ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک یا دو تسمے لے کر آیا۔ آپ نے فرمایا یہ آگ کا تسمہ تھا یا یہ فرمایا یہ دونوں تسمے آگ کے تھے۔
-