Sunan Abu Dawood — Hadith 234
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ إِحْدَانَا إِذَا کَانَتْ حَائِضًا أَنْ تَتَّزِرَ ثُمَّ يُضَاجِعُهَا زَوْجُهَا وَقَالَ مَرَّةً يُبَاشِرُهَا
مسلم بن ابراہیم، شعبہ، منصور، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ہم میں سے کسی کو حیض آتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک تہہ بند باندھنے کا حکم فرماتے اور اسکے بعد اسکے شوہر کو اس کے ساتھ سونے اور لیٹنے کی اجازت دیتے اور کبھی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مباشرت کا لفظ استعمال کیا ہے
-