Sunan Abu Dawood — Hadith 2417
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا الثَّوْرِيُّ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ مُجَاشِعٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ فَعَزَّتْ الْغَنَمُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا فَنَادَی أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَقُولُ إِنَّ الْجَذَعَ يُوَفِّي مِمَّا يُوَفِّي مِنْهُ الثَّنِيُّ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ مُجَاشِعُ بْنُ مَسْعُودٍ
حسن بن علی، عبدالرزاق، ثور، عاصم بن کلیب نے اپنے والد سے روایت کیا ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی کے ساتھ تھے۔ جن کا نام مجاشع تھا اور وہ قبیلہ بنی سلیم سے تعلق رکھتے تھے ایک مرتبہ بھیڑ بکریاں بہت مہنگی ہو گئیں۔ انھوں نے ایک شخص سے کہا کہ یہ اعلان کر دے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جذعہ کافی ہے اس چیز سے جو ثنی سے کافی ہے۔
-