TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 243 · Explanation of Purification

Sunan Abu DawoodHadith 243

Narrated by Fatimah daughter of AbuHubaysh

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلٍ يَعْنِي ابْنَ أَبِي صَالِحٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ حَدَّثَتْنِي فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا أَمَرَتْ أَسْمَائَ أَوْ أَسْمَائُ حَدَّثَتْنِي أَنَّهَا أَمَرَتْهَا فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ أَنْ تَسْأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَقْعُدَ الْأَيَّامَ الَّتِي کَانَتْ تَقْعُدُ ثُمَّ تَغْتَسِلُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرَوَاهُ قَتَادَةُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَسْمَعْ قَتَادَةُ مِنْ عُرْوَةَ شَيْئًا وَزَادَ ابْنُ عُيَيْنَةَ فِي حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ کَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا وَهْمٌ مِنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ لَيْسَ هَذَا فِي حَدِيثِ الْحِفَاظِ عَنْ الزُّهْرِيِّ إِلَّا مَا ذَکَرَ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ وَقَدْ رَوَی الْحُمَيْدِيُّ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ لَمْ يَذْکُرْ فِيهِ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا وَرَوَتْ قَمِيرُ بِنْتُ عَمْرٍو زَوْجُ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ الْمُسْتَحَاضَةُ تَتْرُکُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ و قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تَتْرُکَ الصَّلَاةَ قَدْرَ أَقْرَائِهَا وَرَوَی أَبُو بِشْرٍ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي وَحْشِيَّةَ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ فَذَکَرَ مِثْلَهُ وَرَوَی شَرِيکٌ عَنْ أَبِي الْيَقْظَانِ عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْتَحَاضَةُ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَرَوَی الْعَلَائُ بْنُ الْمُسَيِّبِ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ أَنَّ سَوْدَةَ اسْتُحِيضَتْ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا مَضَتْ أَيَّامُهَا اغْتَسَلَتْ وَصَلَّتْ وَرَوَی سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ الْمُسْتَحَاضَةُ تَجْلِسُ أَيَّامَ قُرْئِهَا وَکَذَلِکَ رَوَاهُ عَمَّارٌ مَوْلَی بَنِي هَاشِمٍ وَطَلْقُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَکَذَلِکَ رَوَاهُ مَعْقِلٌ الْخَثْعَمِيُّ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَکَذَلِکَ رَوَی الشَّعْبِيُّ عَنْ قَمِيرَ امْرَأَةِ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ قَوْلُ الْحَسَنِ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَعَطَائٍ وَمَکْحُولٍ وَإِبْرَاهِيمَ وَسَالِمٍ وَالْقَاسِمِ أَنَّ الْمُسْتَحَاضَةَ تَدَعُ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد لَمْ يَسْمَعْ قَتَادَةُ مِنْ عُرْوَةَ شَيْئًا

یوسف بن موسی، جریر سہیل، ابن ابوصالح، زہری، حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نے مجھ سے حدیث بیان کی انہوں نے اسماء کو حکم کیا یا اسماء نے مجھ سے حدیث بیان کی کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نے ان کو رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کرنے کا حکم دیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جتنے دن تو پہلے حیض کے لیے بیٹھتی تھی اب بھی بیٹھ اور اسکے بعد غسل کر لے ابوداؤد کہتے ہیں کہ قتادہ نے اس حدیث کو بسند عروہ بن زبیر بواسطہ ام سلمہ روایت کیا ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش کو استحاضہ ہو گیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ایام حیض میں نماز چھوڑ دینے اور اسکے بعد غسل کر کے نماز پڑھنے کا حکم فرمایا ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابن عیینہ نے زہری کی روایت میں بسند عروہ بواسطہ عائشہ رضی اللہ عنہایہ اضافہ کیا ہے کہ ام حبیبہ کو استحاضہ تھا انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ایام حیض کی نماز چھوڑنے کا حکم فرمایا۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہ ابن عینیہ کا وہم ہے اور یہ عبارت حفاظ کی روایتوں میں زہری سے منقول نہیں ہے صرف سہیل بن ابی صالح کی روایت میں (یہ عبارت مذکور) ہے اور حمیدی نے اس حدیث کو ابن عینیہ کے حوالے سے روایت کیا ہے مگر اس میں یہ مذکور نہیں ہے کہ وہ ایام حیض کی نماز چھوڑ دے اور حضرت مسروق کی زوجہ قمیر بنت عمرو نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے اس میں یہ ہے کہ مستحاضہ ایام حیض کی نماز چھوڑ دے اور پھر غسل کرے۔ اور عبدالرحمن بن قاسم نے اپنے والد کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ایام حیض کے بقدر نماز چھوڑ دینے کا حکم دیا اور ابوبشیر جعفر بن ابی وحشیہ نے بسند عکرمہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ ام حبیبہ بنت حجش کو استحاضہ ہوا۔ الخ اور شریک نے ابوالیقظان سے بسند عدی بن ثابت عن ابیہ عن جدہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ مستحاضہ ایام حیض میں نماز چھوڑ دے اور اس کے بعد غسل کرے اور نماز پڑھے اور اعلا ابن مسیب نے بسند حکم بواسطہ ابوجعفر روایت کیا کہ حضرت سودہ رضی اللہ عنہا کو استحاضہ ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ایام حیض گزرنے کے بعد غسل کر کے نماز پڑھنے کا حکم دیا اور سعید بن جبیر نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ابن عباس سے روایت کیا کہ مستحاضہ اپنے ایام حیض میں بیٹھی رہے (یعنی نماز نہ پڑھے) اور پھر ایسا ہی روایت کیا عمار مولی بن ہاشم اور طلق بن حبیب نے بواسطہ ابن عباس اور ایسا ہی روایت کیا معقل خثعی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اور ایسا ہی روایت کیا شعبی نے بواسطہ زوجہ مسروق قمیر سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ یہی قول حسن، سعید بن المسیب، عطاء، مکحول، ابراہیم اور سالم وقاسم کا کہ مستحاضہ اپنے ایام حیض کی نماز چھوڑ دے، ابوداؤد کہتے ہیں کہ قتادہ نے عروہ سے کچھ نہیں سنا۔

Narrated Fatimah daughter of AbuHubaysh: Urwah ibn az-Zubayr reported from Fatimah daughter of AbuHubaysh that her blood kept flowing, so the Prophet (peace_be_upon_him) said to her: When the blood of the menses comes, it is black blood which can be recognised; so when that comes, refrain from prayer; but when a different type of blood comes, perform ablution and pray, for it is (due only to) a vein.

Permalink

See the full chapter: مستحاضہ عورت کا بیان اور اس بات کا بیان کہ مستحاضہ عورت اپنے ایام حیض کے بقدر نماز چھوڑ دے