Sunan Abu Dawood — Hadith 2435
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا سِمَاکٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ وَإِنَّ الشَّيَاطِينَ لَيُوحُونَ إِلَی أَوْلِيَائِهِمْ يَقُولُونَ مَا ذَبَحَ اللَّهُ فَلَا تَأْکُلُوا وَمَا ذَبَحْتُمْ أَنْتُمْ فَکُلُوا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا تَأْکُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْکَرْ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ
محمد بن کثیر، اسرائیل، سماک، عکرمہ، حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ آیت قرآنی انّ الشیاطین لیوحون الی اولیائھم (شیاطین اپنے دوستوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتے ہیں) کا شان نزول یہ ہے کہ یہودی کہتے تھے کہ جس کو اللہ نے ذبح کیا (یعنی ازخود مر گیا) اس کو تم نہیں کھاتے ہو اور جس کو تم خود ذبح کرتے ہو اس کو کھا لیتے ہو۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ان (جانوروں) کا گوشت مت کھاؤ جن پر (بوقت ذبحہ) اللہ کا نام نہ لیا گیا ہو۔
-