TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2470 · Explanation of Hunting

Sunan Abu DawoodHadith 2470

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُعَاذِ بْنِ خُلَيْفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَدُنَا يَرْمِي الصَّيْدَ فَيَقْتَفِي أَثَرَهُ الْيَوْمَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ ثُمَّ يَجِدُهُ مَيِّتًا وَفِيهِ سَهْمُهُ أَيَأْکُلُ قَالَ نَعَمْ إِنْ شَائَ أَوْ قَالَ يَأْکُلُ إِنْ شَائَ

حسین بن معاذ بن خلیف، عبدالاعلی، داؤد، عامر، حضرت عدی بن حاتم سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! ہم میں سے ایک شخص شکار کو تیر کا نشانہ بناتا ہے اور دو یا تین دن تک اس کو ڈھونڈتا رہتا ہے اور پھر اس کو مردہ حالت میں پاتا ہے مگر اس کے جسم میں اس کا تیر گڑا ملتا ہے تو کیا وہ اسکو کھائے؟ آپ نے فرمایا ہاں اگر وہ چاہے۔ یا یہ فرمایا اگر چاہے تو کھا سکتا ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: سدھائے ہوئے کتے اور تیر سے شکار کرنے کا بیان