TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2492 · Discussion on Wills

Sunan Abu DawoodHadith 2492

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَطَائٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بَنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ بُرَيْدَةَ أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ کُنْتُ تَصَدَّقْتُ عَلَی أُمِّي بِوَلِيدَةٍ وَإِنَّهَا مَاتَتْ وَتَرَکَتْ تِلْکَ الْوَلِيدَةَ قَالَ قَدْ وَجَبَ أَجْرُکِ وَرَجَعَتْ إِلَيْکِ فِي الْمِيرَاثِ قَالَتْ وَإِنَّهَا مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمُ شَهْرٍ أَفَيُجْزِئُ أَوْ يَقْضِي عَنْهَا أَنْ أَصُومَ عَنْهَا قَالَ نَعَمْ قَالَتْ وَإِنَّهَا لَمْ تَحُجَّ أَفَيُجْزِئُ أَوْ يَقْضِي عَنْهَا أَنْ أَحُجَّ عَنْهَا قَالَ نَعَمْ

احمد بن یونس، زہیر، عبداللہ بن عطاء، عبداللہ بن بریدہ، حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور بولی۔ میں نے اپنی ماں کو ایک لونڈی ہبہ کی تھی اب میری ماں کا انتقال ہوگیا ہے اور وہی لونڈی ترکہ میں چھوڑ گئی ہے۔ آپ نے فرمایا تیرا اجر ثابت ہو گیا اور وہ لونڈی تجھے میراث میں بھی مل گئی۔ وہ پھر بولی میری ماں مر گئی اور اس پر ایک مہینہ کے روزے واجب تھے کیا اس کی طرف سے میرا روزہ رکھنا کافی ہوگا؟ آپ نے فرمایا ہاں پھر اس نے کہا اس نے حج بھی نہ کیا تھا اگر میں اس کی طرف سے کر لوں تو کیا کافی ہوگا؟ آپ نے فرمایا ہاں (کافی ہوجائے گا)

-

Permalink

See the full chapter: ایک شخص کوئی چیز ہبہ کردے اور پھر اسی چیز کو وصیت یا میراث کے ذریعہ پائے