Sunan Abu Dawood — Hadith 251
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ أَبِي الْحَجَّاجِ أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ الْحُسَيْنِ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ أَخْبَرَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً کَانَتْ تُهَرَاقُ الدَّمَ وَکَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ وَتُصَلِّي و أَخْبَرَنِي أَنَّ أُمَّ بَکْرٍ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْمَرْأَةِ تَرَی مَا يُرِيبُهَا بَعْدَ الطُّهْرِ إِنَّمَا هِيَ عِرْقٌ أَوْ قَالَ عُرُوقٌ قَالَ أَبُو دَاوُد وَفِي حَدِيثِ ابْنِ عَقِيلٍ الْأَمْرَانِ جَمِيعًا وَقَالَ إِنْ قَوِيتِ فَاغْتَسِلِي لِکُلِّ صَلَاةٍ وَإِلَّا فَاجْمَعِي کَمَا قَالَ الْقَاسِمُ فِي حَدِيثِهِ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْقَوْلُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
عبداللہ بن عمرو بن ابی حجاج، ابومعمر، عبدالوارث حسین بن علی، حضرت ابوسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں کہ مجھ سے زینب بنت ابی سلمہ نے بیان کیا کہ ایک عورت کا خون بہا کرتا تھا اور وہ عورت عبدالرحمن بن عوف کے نکاح میں تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انکو ہر نماز کے لیے غسل کرنے اور نماز پڑھنے کا حکم دیا یحیی بن ابی کثیر کہتے ہیں کہ مجھ کو ابوسلمہ نے خبر دی کہ انکو ام بکر نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عورت کے متعلق فرمایا جو طہر کے بعد خون دیکھے اور وہ اسکو شک میں ڈال دے، کہ یہ ایک رگ کا خون ہے یا یہ فرمایا کہ یہ رگوں کا خون ہے ابوداؤد کہتے ہیں کہ ابن عقیل کی حدیث میں دو امر (جنمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اختیار دیا تھا) یہ تھے کہ اگر ممکن ہو تو ہر نماز کے لیے غسل کر ورنہ (ایک غسل سے دو نمازوں کو) جمع کرو جیسا کہ قاسم نے اپنی حدیث میں ذکر کیا ہے اور یہ قول بواسطہ سعید بن جبیر اور حضرت علی وابن عباس سے مروی ہے۔
-