Sunan Abu Dawood — Hadith 2515
Narrated by Aisha, Ummul Mu'minin
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَکِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ عَنْ سُفْيَانَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ الْأَصْبَهَانِيِّ عَنْ مُجَاهِدِ بْنِ وَرْدَانَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ مَوْلًی لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاتَ وَتَرَکَ شَيْئًا وَلَمْ يَدَعْ وَلَدًا وَلَا حَمِيمًا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطُوا مِيرَاثَهُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ قَرْيَتِهِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَحَدِيثُ سُفْيَانَ أَتَمُّ و قَالَ مُسَدَّدٌ قَالَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَاهُنَا أَحَدٌ مَنْ أَهْلِ أَرْضِهِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ فَأَعْطُوهُ مِيرَاثَهُ
مسدد، یحیی، شعبہ، عثمان بن ابی شیبہ، وکیع، بن جراح، سفیان، ابن اصبحان، حضرت عائشہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک آزاد کردہ غلام مر گیا اور اس نے کچھ مال چھوڑا لیکن اس کے نہ کوئی اولاد تھی اور نہ کوئی قریبی رشتہ دار تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کی میراث اس کے کسی بستی والے کو دیدو (یہ اگرچہ آپکا حق تھا مگر آپ نے بطور صدقہ اس کو دینے کا حکم فرمایا) ابوداؤد نے کہا کہ سفیان کی حدیث (شعبہ کی حدیث کے) مقابلہ میں زیادہ مکمل ہے۔ مسدد نے کہا یحیی کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ کیا یہاں کوئی اس کی بستی کا باشندہ ہے؟ لوگوں نے عرض کیا جی ہاں۔ آپ نے فرمایا تو پھر اس کی میراث اسی کو دے دو۔
Narrated Aisha, Ummul Mu'minin: A client of the Prophet (peace_be_upon_him) died and left some property, but he left no child or relative. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Give what he has left to a man belonging to his village.