TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2526 · Statement on Obligations

Sunan Abu DawoodHadith 2526

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی مَالِکٍ وَأَنَا حَاضِرٌ قَالَ مَالِکٌ عَرَضَ عَلَيَّ نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تَعْتِقُهَا فَقَالَ أَهْلُهَا نَبِيعُکِهَا عَلَی أَنَّ وَلَائَهَا لَنَا فَذَکَرَتْ عَائِشَةُ ذَاکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا يَمْنَعُکِ ذَلِکَ فَإِنَّ الْوَلَائَ لِمَنْ أَعْتَقَ

قتیبہ بن سعید، مالک، نافع، حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ نے ایک باندی کو خرید کر آزاد کرنا چاہا۔ اس باندی کے مالک نے کہا کہ ہم آپ کو یہ باندی اس شرط پر بیچتے ہیں کہ (اس کے مر نے کے بعد اس کا ترکہ) ولاء ہمیں ملے گا۔ حضرت عائشہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ شرط تمہیں اس کے خریدنے سے مانع نہیں ہے کیونکہ ولا اسی کا حق ہے جو اس کو آزاد کرے۔

-

Permalink

See the full chapter: ولا کا بیان (آزاد کردہ غلام کا ترکہ)