Sunan Abu Dawood — Hadith 2611
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ يَهُودَ النَّضِيرِ وَقُرَيْظَةَ حَارَبُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَجْلَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَنِي النَّضِيرِ وَأَقَرَّ قُرَيْظَةَ وَمَنَّ عَلَيْهِمْ حَتَّی حَارَبَتْ قُرَيْظَةُ بَعْدَ ذَلِکَ فَقَتَلَ رِجَالَهُمْ وَقَسَمَ نِسَائَهُمْ وَأَوْلَادَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ إِلَّا بَعْضَهُمْ لَحِقُوا بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَّنَهُمْ وَأَسْلَمُوا وَأَجْلَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَهُودَ الْمَدِينَةِ کُلَّهُمْ بَنِي قَيْنُقَاعَ وَهُمْ قَوْمُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ وَيَهُودَ بَنِي حَارِثَةَ وَکُلَّ يَهُودِيٍّ کَانَ بِالْمَدِينَةِ
محمد بن یحیی بن فارس، عبدالرزاق، ابن جریج، موسیٰ بن عقبہ، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ بنی نضیر اور بنی قریظہ کے یہودیوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنگ کی۔ آپ نے بنی نضیر کو نکال باہر کیا اور بنی قریظہ کو رہنے دیا آپ نے ان پر احسان کیا یہاں تک کہ بنی قریظہ نے (بدعہدی کی) اور جنگ کی پس ان کے مرد قتل کیے گئے اور ان کی عورتیں ان کے مال اور ان کے بچے مسلمانوں میں تقسیم کر دئیے گئے مگر چند لوگ قتل نہیں کیے گئے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آ کر مل گئے۔ آپ نے ان کو امان دی اور وہ مسلمان ہوگئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کے سارے یہودیوں کو نکال باہر کیا اور بنی قینقاع کو بھی جو عبداللہ بن سلام کی قوم تھی اور بنی حارثہ کو بھی اور ہر اس یہودی کو جو مدینہ میں رہتا تھا۔
-