Sunan Abu Dawood — Hadith 2622
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ فَارِسٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيِّبِ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ بَعْضَ خَيْبَرَ عَنْوَةً قَالَ أَبُو دَاوُد وَقُرِئَ عَلَی الْحَارِثِ بْنِ مِسْکِينٍ وَأَنَا شَاهِدٌ أَخْبَرَکُمْ ابْنُ وَهْبٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ خَيْبَرَ کَانَ بَعْضُهَا عَنْوَةً وَبَعْضُهَا صُلْحًا وَالْکَتِيبَةُ أَکْثَرُهَا عَنْوَةً وَفِيهَا صُلْحٌ قُلْتُ لِمَالِکٍ وَمَا الْکَتِيبَةُ قَالَ أَرْضُ خَيْبَرَ وَهِيَ أَرْبَعُونَ أَلْفَ عَذْقٍ
محمد بن یحیی بن فارس، عبداللہ بن محمد، جویریہ، مالک، حضرت زہری سے روایت ہے کہ سعید بن مسیب نے مجھے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر کا بعض حصہ جنگ سے فتح کیا تھا۔ ابوداؤد کہتے ہیں کہ حارث بن مسکین کے سامنے یہ روایت پڑھی گئی اور میں موجود تھا کہ ابن وہب نے بسند مالک ابن شہاب سے روایت کیا ہے کہ خیبر کا کچھ حصہ تو جنگ کے ذریعہ حاصل کیا گیا اور کچھ صلح کے ذریعہ اور کتیبہ کا اکثر حصہ جنگ سے حاصل ہوا اور بعض حصہ کے لیے صلح ہو گئی۔ راوی کا بیان ہے کہ میں نے مالک سے پوچھا کہ کتیبہ کس کو کہتے ہیں؟ انھوں نے کہا کہ وہ خیبر کا ایک علاقہ ہے جس میں چالیس ہزار کھجور کے درخت ہیں۔
-