TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2892 · Explanation of Buying and Selling

Sunan Abu DawoodHadith 2892

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ وَلَا أَسْمَعُ أَحَدًا بَعْدَهُ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ الْحَلَالَ بَيِّنٌ وَإِنَّ الْحَرَامَ بَيِّنٌ وَبَيْنَهُمَا أُمُورٌ مُشْتَبِهَاتٌ وَأَحْيَانًا يَقُولُ مُشْتَبِهَةٌ وَسَأَضْرِبُ لَکُمْ فِي ذَلِکَ مَثَلًا إِنَّ اللَّهَ حَمَی حِمًی وَإِنَّ حِمَی اللَّهِ مَا حَرَّمَ وَإِنَّهُ مَنْ يَرْعَی حَوْلَ الْحِمَی يُوشِکُ أَنْ يُخَالِطَهُ وَإِنَّهُ مَنْ يُخَالِطُ الرِّيبَةَ يُوشِکُ أَنْ يَجْسُرَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَى حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ قَالَ سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ وَبَيْنَهُمَا مُشَبَّهَاتٌ لَا يَعْلَمُهَا كَثِيرٌ مِنْ النَّاسِ فَمَنْ اتَّقَى الشُّبُهَاتِ اسْتَبْرَأَ عِرْضَهُ وَدِينَهُ وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ وَقَعَ فِي الْحَرَامِ

احمد بن یونس، ابوشہاب، ابن عون، شعبی، حضرت نعمان بن بشیر سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ نے فرماتے تھے کہ حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے اور ان دونوں کے درمیان مشتبہ چیزیں ہیں۔ میں اس کی ایک مثال بیان کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے ایک حد باندھی ہے اور اللہ کی حد اس کے حرام کردہ امور ہیں اور جو شخص حد کے آس پاس اپنے جانوروں کو چرائے گا اور اس کا امکان ہے کہ اسکا کوئی جانور حد کے اندر چلا جائے۔ اس طرح جو شخص مشتبہ امور کا ارتکاب کرے گا تو ڈر ہے کہ وہ حرام میں مبتلا نہ ہو جائے۔ابراہیم بن موسیٰ رازی ، عیسیٰ ، زکریا ، عامر شعبی ، نعمان بن بشیر سے یہی رویات یہ دوسری سند کے ساتھ مذکور ہے اس میں یہ ہے کہ آپ نے فرمایا حلال وحرام امور کے درمیان کچھ مشتبہ امور ہیں جن سے اکثر لوگ ناواقف ہیں پس جس شخص نے اپنے آپ کو مشتبہ امور سے بچالیا تو اپنے دین کو اور اپنی آبرو کو بچالیا اور جو شخص مشتبہ امور میں پڑا وہ آخر کار حرام میں مبتلا ہوا

-

Permalink

See the full chapter: شبہات سے بچنابہتر ہے !