Sunan Abu Dawood — Hadith 2924
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ النُّفَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی يَزْهُوَ وَعَنْ السُّنْبُلِ حَتَّی يَبْيَضَّ وَيَأْمَنَ الْعَاهَةَ نَهَی الْبَائِعَ وَالْمُشْتَرِيَ
عبداللہ بن محمد، ابن علیہ، ایوب، نافع، حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کھجور کی بیع سے یہاں تک کہ وہ پک جائے اور بالی کی بیع سے یہاں تک کہ وہ پک جائے اور آفت سے محفوظ ہو جائے۔ آپ نے بیچنے والے کو بیچنے سے اور خریدنے والے کو خریدنے سے منع فرمایا۔
-