TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 2938 · Explanation of Buying and Selling

Sunan Abu DawoodHadith 2938

Narrated by Hakim ibn Hizam

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي أَبُو حُصَيْنٍ عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَهُ بِدِينَارٍ يَشْتَرِي لَهُ أُضْحِيَّةً فَاشْتَرَاهَا بِدِينَارٍ وَبَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ فَرَجَعَ فَاشْتَرَی لَهُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ وَجَائَ بِدِينَارٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَصَدَّقَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَعَا لَهُ أَنْ يُبَارَکَ لَهُ فِي تِجَارَتِهِ

محمد بن کثیر، سفیان، ابوحصین، حضرت حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انھیں ایک دینار دے کر بھیجا تاکہ وہ آپ کے لیے قربانی خریدیں تو انھوں نے ایک دینار میں قربانی خریدی پھر اس کو دو دینار میں فروخت کر دیا اور پھر جا کر ایک دینار میں دوسرا جانور خرید لائے اور ایک دینار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بچا لائے پس آپ نے اس دینار کو صدقہ کر دیا اور ان کے لیے دعا فرمائی کہ ان کی تجارت میں برکت ہو۔

Narrated Hakim ibn Hizam: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) sent with him a dinar to buy a sacrificial animal for him. He bought a sheep for a dinar, sold it for two and then returned and bought a sacrificial animal for a dinar for him and brought the (extra) dinar to the Prophet (peace_be_upon_him). The Prophet (peace_be_upon_him) gave it as alms (sadaqah) and invoked blessing on him in his trading.

Permalink

See the full chapter: وکیل کا ایسا تصرف کرنا جس سے موئکل کا فائدہ ہو