TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3065 · Explanation of Buying and Selling

Sunan Abu DawoodHadith 3065

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ هِنْدًا أُمَّ مُعَاوِيَةَ جَائَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنَّ أَبَا سُفْيَانَ رَجُلٌ شَحِيحٌ وَإِنَّهُ لَا يُعْطِينِي مَا يَکْفِينِي وَبَنِيَّ فَهَلْ عَلَيَّ جُنَاحٌ أَنْ آخُذَ مِنْ مَالِهِ شَيْئًا قَالَ خُذِي مَا يَکْفِيکِ وَبَنِيکِ بِالْمَعْرُوفِ

احمد بن یونس، زہیر، ہشام بن عروہ سے روایت ہے کہ حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ ہندہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئیں اور عرض کیا کہ ابوسفیان ایک کنجوس آدمی ہیں اور وہ مجھے ضرورت کے بقدر کفایت مال نہیں دیتے اور میرے بیٹے بھی ہیں پس اگر میں اس کے مال میں سے کچھ چوری لے لیا کروں تو میرے اوپر کوئی گناہ ہوگا؟ آپ نے فرمایا کہ جتنی تمہاری اور تمہارے بیٹوں کی ضرورت کو کافی ہو اتنا لے لیا کرو۔ رواج و دستور کے مطابق۔

-

Permalink

See the full chapter: کوئی آدمی اپنا مال بعینیہ کسی کے پاس پائے