Sunan Abu Dawood — Hadith 3095
Narrated by Ya'la ibn Umayyah
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُصْفُرِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ يَعْلَی عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَتْکَ رُسُلِي فَأَعْطِهِمْ ثَلَاثِينَ دِرْعًا وَثَلَاثِينَ بَعِيرًا قَالَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَعَوَرٌ مَضْمُونَةٌ أَوْ عَوَرٌ مُؤَدَّاةٌ قَالَ بَلْ مُؤَدَّاةٌ قَالَ أَبُو دَاوُد حَبَّانُ خَالُ هِلَالٍ الرَّائِيِّ
ابراہیم بن مستمر، حبان بن ہلال، ہشام، قتادہ، عطاء بن ابی رباح صفوان بن یعلی، اپنے والد یعلی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے فرمایا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ جب میرے قاصد تمہارے پاس آئیں تو انہیں تیس زرہیں دیدینا اور تیس اونٹ دیدینا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ عاریة مضمونہ ہوں گی، یعنی اس کا ضمان ادا کیا جائے گا یا عاریة موداہ۔ کے طور پر لیں گے آپ نے فرمایا کہ بلکہ موداہ کے طور پر یعنی تمھیں واپس مل جائیں گی۔
Narrated Ya'la ibn Umayyah: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said to me: When my messengers come to you, give them thirty coats of mail, and thirty camels. I asked: Apostle of Allah, is it a loan with a guarantee of its return, or a loan to be paid back? He replied : It is a loan to be paid back.