Sunan Abu Dawood — Hadith 3117
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ يَزِيدَ النَّحْوِيِّ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ فَإِنْ جَائُوکَ فَاحْکُمْ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ فَنُسِخَتْ قَالَ فَاحْکُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ
احمد بن محمد، علی بن حسین، یزید عکرمہ ابن عباس سے روایت ہے کہ قرآن پاک کی آیت، ( فَاِنْ جَا ءُوْكَ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ اَوْ اَعْرِضْ عَنْهُمْ ) 5۔ المائدہ : 42) جس کا ترجمہ یہ ہے کہ (اگر وہ کفار آپ کے پاس اپنے مقدمات لے کر آئیں تو آپ کو اختیار ہے کہ ان کے درمیان فیصلہ کریں یا ان سے اعراض کر لیں) منسوخ ہوگئی پھر یہ آیت نازل ہوئی، (فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا اَنْزَلَ اللّٰهُ) 5۔ المائدہ : 48)۔ کہ ان کے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کریں
-