TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3150 · Statement on Judgments

Sunan Abu DawoodHadith 3150

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَأْذَنَ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ أَنْ يَغْرِزَ خَشَبَةً فِي جِدَارِهِ فَلَا يَمْنَعُهُ فَنَکَّسُوا فَقَالَ مَا لِي أَرَاکُمْ قَدْ أَعْرَضْتُمْ لَأُلْقِيَنَّهَا بَيْنَ أَکْتَافِکُمْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَذَا حَدِيثُ ابْنُ أَبِي خَلَفٍ وَهُوَ أَتَمُّ

مسدد، ابن ابی خلف، سفیان، زہری، اعرج سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تمہارا (مسلمان) بھائی تمہاری دیوار میں لکڑی گاڑنے کی اجازت مانگے تو اسے منع نہ کرو۔ یہ ارشاد سن کر لوگوں نے سر جھکائے (گویا کہ اس ارشاد پر ان کی طبیعت میں گرانی آئی) تو حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا مجھے کیا ہو گیا ہے میں لوگوں اس ارشاد سے بے اعتنائی برتتے دیکھ رہا ہوں میں ضرور با الضرور اس کو تمہارے کندھوں کے درمیان ڈالتا رہوں گا امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ یہ الفاظ روایت ابن ابی خلف کی ہے۔

-

Permalink

See the full chapter: قضاء کے بعض امور کا بیان