TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3226 · Explanation of Drinking

Sunan Abu DawoodHadith 3226

حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي عُمَرَ يَحْيَی الْبَهْرَانِيِّ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ يُنْبَذُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزَّبِيبُ فَيَشْرَبُهُ الْيَوْمَ وَالْغَدَ وَبَعْدَ الْغَدِ إِلَی مَسَائِ الثَّالِثَةِ ثُمَّ يَأْمُرُ بِهِ فَيُسْقَی الْخَدَمُ أَوْ يُهَرَاقُ قَالَ أَبُو دَاوُد مَعْنَی يُسْقَی الْخَدَمُ يُبَادَرُ بِه الْفَسَادَ قَالَ أَبُو دَاوُد أَبُو عُمَرَ يَحْيَی بْنُ عُبَيْدٍ الْبَهْرَانِيُّ

مخلد بن خالد، ابومعاویہ، اعمش، ابی عمر، یحیی، ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے منقی کی نبیذ بنائی جاتی تھی (بغیر نشہ والی) حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسی دن پیا کرتے تھے، اس سے اگلے دن بھی پیا کرتے تھے، اور تیسرے دن کی شام تک پیا کرتے تھے پھر خدام کو حکم دینتے تو اسے خدام پی لیا کرتے ورنہ بہا دی جاتی۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ خدام کو پلانے کا مطلب یہ ہے کہ قبل از خراب ہونے کے پلائی جاتی تھی۔

-

Permalink

See the full chapter: نبیذ کی کیفیت کا بیان