TrueHadith

Sunan Abu Dawood, Hadith 3326 · Explanation of Eating and Drinking

Sunan Abu DawoodHadith 3326

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي عَطَائُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَکَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا وَلْيَقْعُدْ فِي بَيْتِهِ وَإِنَّهُ أُتِيَ بِبَدْرٍ فِيهِ خَضِرَاتٌ مِنْ الْبُقُولِ فَوَجَدَ لَهَا رِيحًا فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِيهَا مِنْ الْبُقُولِ فَقَالَ قَرِّبُوهَا إِلَی بَعْضِ أَصْحَابِهِ کَانَ مَعَهُ فَلَمَّا رَآهُ کَرِهَ أَکْلَهَا قَالَ کُلْ فَإِنِّي أُنَاجِي مَنْ لَا تُنَاجِي قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ بِبَدْرٍ فَسَّرَهُ ابْنُ وَهْبٍ طَبَقٌ

احمد بن صالح، ابن وہب، یونس، ابن شہاب، عطاء، ابن ابی رباح، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے لہسن کھایا یا پیاز کھایا تو وہ ہم سے الگ ہو جائے یا ہماری مسجد سے نکل جائے اور اپنے گھر میں بیٹھا رہے ایک مرتبہ آپ کے پاس ایک برتن لایا جس میں مختلف سبزیوں کا ساگ بنا ہوا تھا، آپ نے اس میں پیاز وغیرہ کی بو محسوس کی تو اس کے بارے میں پوچھا تو آپ کو بتلایا گیا کہ اس میں کیا سبزیاں ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ اسے فلاں صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے جو آپ کے ساتھ تھے قریب کر دیا جب آپ نے دیکھا کہ وہ صحابی اس کا کھانا پسند کر رہے ہیں تو فرمایا کہ اسے کھاؤ (میں اس لیے نہیں کھاتا) کہ ان سے سرگوشی کرتا ہوں جن سے تم نہیں کرتے۔ احمد بن حنبل کہتے ہیں کہ ابن وہب نے بدر کی تفسیر طباق سے کی۔

-

Permalink

See the full chapter: لہسن کھانے کا بیان