Sunan Abu Dawood — Hadith 3384
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ جُدَامَةَ الْأَسَدِيَّةِ أَنَّهَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَنْهَی عَنْ الْغِيلَةِ حَتَّی ذَکَرْتُ أَنَّ الرُّومَ وَفَارِسَ يَفْعَلُونَ ذَلِکَ فَلَا يَضُرُّ أَوْلَادَهُمْ قَالَ مَالِکٌ الْغِيلَةُ أَنْ يَمَسَّ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ وَهِيَ تُرْضِعُ
قعنبی، مالک، محمد بن عبدالرحمن بن نوفل، عروہ بن زبیر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جدامہ اسدیہ سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے ارادہ کیا کہ میں مدت رضاعت میں جماع سے منع کروں یہاں تک کہ میرے سامنے تذکرہ کیا گیا اہل روم وفارس کا اسی طرح کرتے ہیں اور ان کی اولاد کو نقصان نہیں پہنچتا ہے، مالک فرماتے ہیں کہ، غیلہ، یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی سے حالت رضاعت میں جماع کرے۔
-