Sunan Abu Dawood — Hadith 3403
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا اشْتَکَی يَقْرَأُ فِي نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُهُ کُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُ عَلَيْهِ بِيَدِهِ رَجَائَ بَرَکَتِهَا
قعنبی، مالک، ابن شہاب، عروہ سے روایت ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آپ پر اپنے دل میں معوذات (قُل اَعُوذُ بِرَبِ النَّاس، قُل اَعُوذُ بِرَبِ الفَلَق) پڑھ کر پھونک دیا کرتے جب درد کی شدت میں اضافہ ہو گیا تو پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوپر پڑھ کر آپ کے جسم پر آپ ہی کے ہاتھ پھیرتی ان کی برکت کی امید میں۔
-