Sunan Abu Dawood — Hadith 3408
Narrated by Qabisah
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا عَوُفٌ حَدَّثَنَا حَيَّانُ قَالَ غَيْر مُسَدَّدٍ حَيَانُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا قَطَنُ بْنُ قَبِيصَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الْعِيَافَةُ وَالطِّيَرَةُ وَالطَّرْقُ مِنْ الْجِبْتِ الطَّرْقُ الزَّجْرُ وَالْعِيَافَةُ الْخَطُّ
مسدد، یحیی، عوف، حیان، مسدد، ابن علاء، قطن بن قبیصہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا شگون (نیک وبد) لینے کے لیے پرندے کو اڑانا، اور فال نکالنا اور زمین پر پتھر سے لکیر لگانا (فال وغیرہ کے لیے) بت پرستی (کے اعمال میں) سے ہے۔ طرق کہتے ہیں کہ پرندے کو ڈانٹ کر اڑانا اور عیافہ لکیر لگانے کو کہتے ہیں۔
Narrated Qabisah: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say: Augury from the flight of birds, taking evil omens and the practice of pressomancy pertain to divination. Tarq: It is used in the sense of divination in which women threw stones. 'Iyafah: It means geomancy by drawing lines.